مولانا سید محمد امین القادری صاحب کا پیغام اہلیان مالیگاﺅں کے نام
اس وقت نوجوانوں میں دینی بیداری کی بجائے دین سے بیزاری کی لہر دیکھی جا
رہی ہے۔ آج کا نوجوان مذہب سے دوری کا شکار،حقوق اللہ وحقوق العباد سے
غفلت،لغویات وفواحشات سے قربت،فضول خرچی کی لت اور متعدد اخلاقی برائیوں
میں ملوث نظر آرہا ہے۔ایسے نازک ترین دور میں سواداعظم اہلسنّت وجماعت کی
عالمگیر تحریک سنّی دعوت اسلامی1اور 2مارچ 2018ءبروز جمعرات جمعہ کو
مالیگاﺅں میں 2روزہ عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کررہی ہے۔اس اجتماع کا
مقصد نوجوانوں کو دین سے قریب کرنا،فرامین خداورسول صلی اللہ علیہ وسلم کا
عامل بنانا،شریعت مصطفوی صلی اللہ علیہ وسلم کی پابندی کا جذبہ
بیدارکرنا،حقوق اللہ اور حقوق العباد کے متعلق حساسیت پیدا کرنا وغیرہ
ہے۔اس تاریخی اجتماع کو کامیاب بنانے کے لیے شہر ومضافات شہر کے سینکڑوں
ادارے، سوسائٹیاں اور انجمنیں دست تعاون دراز کیے ہوئے ہیں۔ یہ اجتماع صرف
سنّی دعوت اسلامی کا نہیں ہے بلکہ یہ ہر عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا
اجتماع ہے۔اگر اجتماع میں ایک آدمی بھی ہماری دعوت سے سنور جاتا ہے تو یہ
صدقہ جاریہ ہوگا اور ہماری نجات کا ذریعہ بھی۔اس لیے مالیگاﺅں کی تمام
تنظیموں ،اداروں، کلبوں، انجمنوں، تحریکوں اور اکیڈمیوں سے گذارش ہے کہ
مذہب اسلام کی ترویج واشاعت کی غرض سے منعقد اس اجتماع کو کامیاب بنانے میں
ہر ممکن کوشش کریں۔جمعرات کے دن اپنے علاقوں سے سواریوں کا نظم کریں،پردہ
نشین خواتین کو گھروں سے اجتماع گاہ تک پہنچائیں،جمعہ کو خود بھی حاضر رہیں
اور دوست واحبا ب کو شرکت کی دعوت دیں۔بہت سارے احباب نے اپنی گاڑیاں
شرکائے اجتماع کی خدمت کے لیے دی ہیں،مزید جو لوگ اپنی چھوٹی بڑی سواریاں
اجتماع کے شرکاءکی سہولت کے لیے دینا چاہتے ہیں وہ مرکز پر اور اجتماع گاہ
پر ذمہ داران سے ملاقات کریں۔
رابطہ کے لیے :
محمد جمیل رضوی 9371808070
محمد نعیم نوری 9370008070
فقط : سیدمحمد امین القادری الرضوی الرفاعی
فقط : سیدمحمد امین القادری الرضوی الرفاعی


No comments:
Post a Comment