مالیگاﺅں اجتماع کی تیاریوں پر مولانا سید محمد امین القادری صاحب کا بیان
پریس ریلیز(ابوالحسنین نوری ،مالیگاﺅں):1اور 2مارچ 2018ءکو مالیگاﺅں میں سواد اعظم اہلسنّت وجماعت کی عالمگیر تحریک سنّی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عظیم الشان دو روزہ اجتماع کا انعقاد ہو رہا ہے ۔یکم مارچ جمعرات کا دن خواتین اسلام کے لیے خاص ہے ،صبح دس بجے تلاوت قرآن مجید سے اجتماع کا آغاز ہوگا اور بعد نماز مغرب دعا کی جائے گی جب کہ اجتماع کا دوسرا دن مرد حضرات کے لیے مختص ہے اور رات دس بجے دعا پر اجتماع کا اختتام ہوگا۔ اجتماع کی تیاریوں کے متعلق شہر کے نگراں مولانا سید محمد امین القادری صاحب نے بتایا کہ چالیس ایکڑ اراضی پر شہری سطح پر اجتماع کا انعقاد کیا جا رہاہے جس میں ڈھائی سے تین لاکھ لوگوں کی آمد متوقع ہے ۔مشائخ عظام اور علماے کرام کی آمد کے حوالے سے آپ نے فرمایا کہ برصغیر کی مختلف خانقاہوں میں خطوط اور دعوت نامے بھیجے گئے ہیں ،ہندوستان کی مایہ ناز خانقاہوں سے مشائخ عظام ،سجادگان اور نمائندگان کی آمد ہونی ہے ۔(ان شآءاللہ )مقررین کے ناموں کے حوالے سے مولاناموصوف نے بتایا کہ حضرت مفکر اسلام علامہ قمرالزماں خاں اعظمی (لندن)،حضرت مفتی نظام الدین رضوی (مبارک پور اشرفیہ)،حضرت علامہ محمد شاکر علی نوری ،قاری محمد رضوان خان،حافظ امین رضوی (سورت)،مولانا صادق رضوی،مولانا امتیاز رضوی،حافظ ریاض الدین اشرفی کی آمد یقینی ہے اور ان کے علاوہ بہت سے مقامی وبیرونی علماے کرام ہوں گے۔اجتماع میں کام کی نوعیت پر تبصرہ کرتے ہوئے مولانا موصوف نے فرمایاکہ اجتماع گاہ پر کام شروع ہوئے ایک مہینے سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے،صبح سے دیر گئے رات تک اہلیان مالیگاوں فی سبیل اللہ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔اب بھی بہت سے کام ہونے باقی ہیں اس لیے میں مالیگاﺅں کے باشندوں سے گذارش کرتا ہوں کہ اپنی مصروفیات سے فارغ ہوکر اجتماع کے کاموں میں ہاتھ بٹائیں تاکہ مہمانان رسول کو درکار سہولتیں میسر ہو جائیں۔ مولانا موصوف نے بتایا کہ عنقریب ائمہ ،حفاظ ،عمائدین شہر اور مختلف تنظیموں کے نمائندگان کے ساتھ میٹنگ کا سلسلہ شروع ہوگا جس میں شہر کو مختلف ژون میں تقسیم کرنا، اجتماع گا ہ کے کام کی تقسیم ،تنظیمی نظم ونسق کی ذمہ داریاں،طبی خدمات اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے منصوبہ پیش کیا جائے گا۔


No comments:
Post a Comment