مالیگاﺅں میں سنی دعوت اسلامی کے دو روزہ اجتماع کی تیاریاں مکمل
مالیگاﺅں:(ابوالحسنین نوری)::1اور 2مارچ 2018ءکو مالیگاﺅں میں سواد اعظم اہلسنّت وجماعت کی عالمگیر تحریک سنّی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عظیم الشان دو روزہ اجتماع کا انعقاد ہو رہا ہے ۔حسب سابق پہلادن یعنی یکم مارچ بروز جمعرات خواتین اسلام کے لیے خاص ہے ،صبح دس بجے تلاوت قرآن مجید سے اجتماع کا آغاز ہوگا اور بعد نماز مغرب دعا کی جائے گی جب کہ اجتماع کا دوسرا دن مرد حضرات کے لیے مختص ہے اور رات دس بجے دعا پر اجتماع کا اختتام ہوگا۔اس اجتماع میں ملک وبیرون ملک کے متعدداہل علم ، خطبا اورمشائخ شرکت فرمارہے ہیں۔ اجتماع کی تیاریاں تکمیل کے مرحلے میں ہیں۔اجتماع کوخطاب کرنے والے سارے مدعوئین علماوخطبانے اپنی آمدکی منظوری دے دی ہے اوران کی آمدکاسلسلہ بھی شروع ہوچکاہے ۔ اُردو میڈیاانچارج محمد جمیل رضوی اور نعیم نوری بتایا کہ اجتماع کوکامیاب بنانے کے لیے تحریک کے ذمے داران بھر پور کوشش کررہے ہیں۔سامعین وحاضرین کوکسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو،اس کے لیے ہرطرح ممکنہ سہولیات بہم پہنچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔دفترسنی دعوت اسلامی سے جاری اعلامیہ کے مطابق حسب روایت امسال بھی دونوں دنو ںکے اجتماع کوانٹرنیٹ پربراہ راست نشرکیاجائے گاجسے دنیابھرمیں دینی تعلیمات سیکھنے کے خواہش مندحضرات براہ راست طورپرمستفیدہو سکیں گے ۔پہلے دن کے خواتین کے اجتماع میںمومن عورتوں کی صفات ،اسلامی بیٹیوں کی داستان زہد وقناعت، شادی اسلام کی روشنی میں،اسلام میں عورت کامقام ومرتبہ ،معاشرے کی ترقی میں خواتین کاکردارجیسے اہم موضوعات پر خطابات ہوں گے ،ساتھ ہی خواتین اسلام کے ذریعے پوچھے گئے سوالات کے جوابات محقق مسائل جدیدہ حضرت مفتی محمدنظام الدین رضوی (صدرمفتی جامعہ اشرفیہ مبارک پور)دیں گے۔امیر سنی دعوت اسلامی حضرت مولانامحمدشاکر نوری نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اجتماع میں شریک ہوکردین کاپیغام سمجھیں اوراس پر عمل کریں ،خودبھی تشریف لائیں اوراپنے دوستوں کوبھی لائیں اوراس طرح دین کے ترسیل کاذریعہ بنیں ۔مولاناسیدامین القادری نے اپیل کی ہے کہ پہلے دن کے اجتماع میں اپنے گھروں کی خواتین کوبھیجیں تاکہ وہ اجتماع میں حاضرہوکردینی تعلیمات سیکھ سکیں ،خودکی بھی اصلاح کرسکیں اوردوسروں کوبھی اس کی تلقین کرسکیں ۔
دوسرے دن کے اجتماع میں علماومبلغین کے اہم خطاب ہوں گے ،مثلاً:قرآن کا انسان،فکر اُمت اور ہماری ذمہ داریاں،کامیاب مومن کی صفات، اسلامی شریعت اور اس کا تحفظ،نوجوانوں کے مسائل اور ان کاحل ،بہترین مسلمان کے اوصاف ،حالات حاضرہ اور ہماری ذمے داریاں،علم کی اہمیت جیسے اہم عنوانات پر تفصیلی خطاب ہوں گے ۔پہلے دن کے اجتماع میں ظہر بعدختم بخاری شریف کی محفل ہوگی،بحمدہ تعالیٰ! سنّی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مالیگاﺅں میں جاری دارالعلوم سے اس مرتبہ علما،حفاظ اور عالمات اور مبلغات کثیر تعداد میںاس سال فارغ ہو رہے ہیں، تمام کو جبہ ودستار،ردائے فراغت اور سند فضیلت بدست مہمانان کرام کے عطا کی جائے گی۔اسی محفل میں 54طالبات کو سند قرا ت سے نوازا جائے گا۔محفل ختم بخاری میں بخاری شریف کی آخری حدیث کادرس سراج الفقہاحضرت مفتی محمد نظام الدین رضوی صاحب دیں گے،اس موقع پر دعائیں رب کی بارگاہ میں قبول ہوتی ہیں ،لہٰذااس دعامیں بھی ضرورشرکت کریں۔




Masha Allah
ReplyDelete