مالیگاﺅں اجتماع میں مفکر اسلام کے خطاب کا عنوان:”قرآن کا انسان“ - SDI MALEGAON

Latest

BANNER 728X90

Saturday, 17 February 2018

مالیگاﺅں اجتماع میں مفکر اسلام کے خطاب کا عنوان:”قرآن کا انسان“

مالیگاﺅں اجتماع میں مفکر اسلام کے خطاب کا عنوان:”قرآن کا انسان“

    

اللہ تعالی نے قرآن میں سینکڑوں مقامات پربراہ راست انسانوں سے خطاب کیاہے اور انہیں اپنی زندگی کے نصب العین کوکتاب وسنت کے مطابق ڈھالنے کاحکم دیاہے۔انسان کیا ہے ؟ہم کون ہیں؟ہم کیا چاہتے ہیں؟ اور قرآن اس کا کیا جواب دیتا ہے؟ ہمارے ذہنوں میں کیا سوال اٹھتے ہیں اور ان کے جواب ہمیں کہاں سے لینے ہیں؟ اصل میں انسان کی شخصیت کا پہلا مسئلہ ہی اس کے اندر سے اٹھنے والے سوالوں کا صحیح جواب ملنا ہے۔ سوال ہی انسانی شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے اور اس کا اندازِ سوال ہی اس کی مطلوب منزل کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ہر باشعور انسان سب سے پہلے اپنی زندگی پر غور کرتا ہے کہ کیا مقصد ہے اس کا؟ اور پھر موت بھی زندگی کا حصہ کیوں ہے؟ سب کے ذہنوں میںیہ سوال آیا ہوگا لیکن اگر سائل کو جواب کی سچی طلب نہ ہوگی تو اُسے جواب کا ادراک بھی نہ ہوگا۔ قرآن پاک نے اس سوال کا جواب دیا،کئی مقامات پر دیا مگرافسوس !عربی سے نا واقفیت اور قرآن سے غفلت کے سبب بہت سے افراد اب تک اسے سمجھنے سے بہت دور ہیں ۔
    آپ کو جان کر بے حد مسرت ہوگی کہ 1اور 2مارچ 2018ءکو مالیگاﺅں میں سنّی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والے دو روزہ اجتماع میں سیاح ویورپ وایشیا مفکر اسلام حضرت علامہ قمرالزماں خاں اعظمی مصباحی صاحب تشریف لارہے ہیں ۔اس تاریخ ساز اجتماع میں حضرت مفکر اسلام ”قرآن کا انسان“جیسے ا ہم اور حساس عنوان پر خطاب فرمائیں گے۔ارباب علم ودانش سے التماس ہے کہ اس علمی،فکری ،اصلاحی اور انقلابی خطاب کی تشہیر خود بھی کریں اور دوست واحباب کے ساتھ کثیر تعداد میں شرکت کریں۔


No comments:

Post a Comment