مالیگاﺅں میں علما،ائمہ اور مدارس کے طلبہ کی ریلی
بحمدہ تعالیٰ! سواد اعظم اہلسنّت وجماعت کی عالمگیر تحریک سنّی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ۱ اور ۲ مارچ کورمضان پورہ پولس اسٹیشن کے سامنے کسمبا روڈ،مالیگاوںمیں دو روزہ اجتماع کا انعقا د ہورہا ہے ۔اجتماع کی تیاری کے سلسلے میں مولانا سید محمد امین القادری صاحب نے نمائندے کو بتایا کہ ایک دن میں پچاس سے زائد اجتماعات کا انعقاد ہو رہا ہے،روزآنہ سینکڑوں دروس دیے جا رہے ہیں،ہر نماز کے بعد مسجدوں میں اعلانات ہو رہے ہیں،سنّی دعوت اسلامی کی معلمات اور مبلغات خواتین اسلام میں دینی بیداری کی کوششیں کر رہی ہیں تو علما، ائمہ،مبلغین اور کارکنان گھروں گھر جا کر مرد حضرات کو اجتماع کی دعوت دے رہے ہیں۔مجلس شوریٰ کے رکن حافظ غفران اشرفی نے بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں علما،ائمہ اور مدارس کے طلبہ کی خاموش ریلی نکالی جا رہی ہے جن کے ہاتھوں میں اجتماعات کے بینر، احادیث طیبہ اور اقوال زرین کی تختیاں ہیں،اس ریلی کا مقصد شہر کے ہر فرد واحد تک اجتماع کی دعوت دینا اور شرکت کی ترغیب دلانا ہے ۔حافظ صاحب نے بتایا کہ مالیگاﺅں کے اہم علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی اور مضافات میں خاص کر ریلی کا نظم کیا جا رہاہے تاکہ قرب وجوار کے باشندوں کی شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔


No comments:
Post a Comment