مالیگاﺅں اجتماع کے مقررین اور عناوین
بحمدہ تعالیٰ!شہر مالیگاﺅں میں سواد اعظم اہلسنّت وجماعت کی عالمگیر تحریک سنّی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 1اور 2مارچ بروز جمعرات جمعہ 2018ءکو2 روزہ عظیم الشان اجتماع کا انعقاد ہو رہا ہے جس میں لاکھوں فرزاندان توحید کی آمد متوقع ہے۔اس اجلاس میں مجمع عام سے خطاب کرنے کے لیے ملک وبیرون ملک کی بڑی خاص شخصیات شہر مالیگاوں تشریف لا رہی ہیں۔جن کے نام اور خطاب کے عناوین اس طرح ہیں:
٭مفکر اسلام علامہ قمرالزماں خاں اعظمی صاحب
اس تاریخ ساز اجتماع میںسیاح ویورپ وایشیا مفکر اسلام حضرت علامہ قمرالزماں خاں اعظمی مصباحی صاحب ”قرآن کا انسان“جیسے ا ہم اور حساس عنوان پر خطاب فرمائیں گے۔
٭مفتی نظام الدین رضوی صاحب
برکاتی مفتی سراج الفقہا محقق مسائل جدیدہ مفتی محمد نظام الدین رضوی صاحب (صدر مفتی واستاذ جامعہ اشرفیہ مبارک پور)”اسلامی شریعت اور اس کا تحفظ “جیسے اہم عنوان پر خطاب فرمائیں گے ،اسی کے ساتھ اجتماع میں سوال وجواب کا کھ ±لا سیشن بھی ہوگا جس میں سامعین کے ذریعے پوچھے گئے سوالات کے مفتی صاحب شریعت کی روشنی میں تسلی بخش جوابات دیں گے۔
٭حضرت علامہ محمد شاکر نوری صاحب
داعی کبیر حضرت علامہ محمد شاکر نوری صاحب یکم مارچ بروز جمعرات۸۱۰۲ءکو خواتین اسلام سے ”مومن عورتوں کی صفات “ اور دوسرے دن مردوں کے اجتماع میں ”فکر امت اور ہماری ذمہ داریاں “کے عنوان پر خطاب فرمائیں گے ۔
٭حضرت قاری رضوان خان صاحب
ہاشمیہ ہائی اسکول کے پرنسپل عالی جناب قاری رضوان خان صاحب (مبلغ سنّی دعوت اسلامی)نماز جمعہ کی امامت فرمائیں گے اور اپنی مترنم آواز میں نعتوں کا حسین گلدستہ پیش کریں گے۔
٭مولانا سیدمحمد امین القادری صاحب
اجتماع کے پہلے دن مولانا سید محمدامین القادری صاحب (نگراں سنّی دعوت اسلامی) ”اسلامی بیٹیوں کی داستان زہد وقناعت “اور دوسرے دن ”کامیاب مومن کی صفات“پر مردوں سے خطاب فرمائیں گے۔
٭ حافظ قاری ریاض الدین اشرفی صاحب
عالمی شہرت یافتہ نعت خواں حافظ قاری ریاض الدین اشرفی صاحب ہر نماز کے بعد اپنی دل نشین آواز میں قرآن مقدس کی تلاوت فرمائیں گے اور متعدد زبانوں میں قرآن مقدس کا ترجمہ پیش کیا جائے گا۔
ان کے علاوہ مقامی وبیرونی علماے کرام حالات حاضرہ پر خطابات فرمائیں گے۔ارباب علم ودانش سے التماس ہے کہ اس علمی،فکری ،اصلاحی اور انقلابی خطابات کی تشہیر کریں اور دوست واحباب کے ساتھ کثیر تعداد میں اجتماع میںشرکت کریں۔
ان کے علاوہ مقامی وبیرونی علماے کرام حالات حاضرہ پر خطابات فرمائیں گے۔ارباب علم ودانش سے التماس ہے کہ اس علمی،فکری ،اصلاحی اور انقلابی خطابات کی تشہیر کریں اور دوست واحباب کے ساتھ کثیر تعداد میں اجتماع میںشرکت کریں۔








No comments:
Post a Comment