مالیگاﺅں اجتماع میں بلبل باغ مدینہ کی اقتدا میں نماز جمعہ کی ادائیگی - SDI MALEGAON

Latest

BANNER 728X90

Tuesday, 20 February 2018

مالیگاﺅں اجتماع میں بلبل باغ مدینہ کی اقتدا میں نماز جمعہ کی ادائیگی

 مالیگاﺅں اجتماع میں بلبل باغ مدینہ کی اقتدا میں نماز جمعہ کی ادائیگی

 
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:” پانچوں نمازیں، جمعہ کی نماز پچھلے جمعہ تک اور رمضان کے روزے پچھلے رمضان تک درمیانی اوقات کے گناہوں کے لیے کفارہ ہیں جب کہ ان اعمال کو کرنے والا بڑے گناہوں سے بچے ۔“(مسلم)مزید فرمایا:” جو شخص اچھی طرح وضو کرتا ہے، پھر جمعہ کی نماز کے لیے آتا ہے، خوب دھیان سے خطبہ سنتا ہے اور خطبہ کے دوران خاموش رہتا ہے تو اس جمعہ سے گذشتہ جمعہ تک اور مزید تین دن کے گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں۔“ (مسلم)رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن کا ذکر کیا اور فرمایا :” اس میں ایک گھڑی ایسی ہے، جس میں کوئی مسلمان نماز پڑھے اور اللہ تعالیٰ سے کچھ مانگے تو اللہ تعالیٰ اس کو عنایت فرمادیتا ہے اور ہاتھ کے اشارے سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے واضح فرمایا کہ وہ ساعت مختصر سی ہے۔“ (بخاری) اس مختصر ساعت کے حوالے سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ گھڑی خطبہ شروع ہونے سے لے کر نماز کے ختم ہونے تک کا درمیانی وقت ہے۔“ (مسلم)ایک اور حدیث پاک میں ہے کہ ” جمعہ کے دن ایک گھڑی ایسی ہوتی ہے کہ مسلمان بندہ جو مانگتا ہے، اللہ اس کو ضرور عطا فرماتا ہے اور وہ گھڑی عصر کے بعد ہوتی ہے۔ “(مسند احمد)مذکورہ احادیث اوردیگر احادیث کی روشنی میں جمعہ کے دن قبولیت والی گھڑی کے متعلق علماءنے دو وقتوں کی تحدید کی ہے: (1) دونوں خطبوں کا درمیانی وقت، جب امام منبر پر کچھ لمحات کے لیے بیٹھتا ہے۔ (2) غروب آفتاب سے کچھ وقت قبل۔
        بحمدہ تعالیٰ!شہر مالیگاﺅں میں سواد اعظم اہلسنّت وجماعت کی عالمگیر تحریک سنّی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 1مارچ اور 2مارچ2018ءکو2 روزہ عظیم الشان اجتماع کا انعقاد ہو رہا ہے جس میں لاکھوں فرزاندان توحید کی آمد متوقع ہے۔اہلیان مالیگاﺅں اور قرب وجوار کے باشندگان کے لیے خوش آئند بات ہے کہ جمعہ جیسا افضل دن،لاکھوں بندگان خدا کا مجمع اور سیکڑوں علما،ائمہ، حفاظ، مبلغین اور داعیان دین کی موجودگی میںاجتماع گراونڈ پر نماز جمعہ ادا کی جائے گی ۔ عالمی شہر ت یافتہ نعت خواں،ہاشمیہ ہائی اسکول کے پرنسپل عالی جناب قاری رضوان خان صاحب (مبلغ سنّی دعوت اسلامی)نماز جمعہ کی امامت فرمائیں گے۔آپ سے گذارش ہے کہ مع دوست واحباب نماز جمعہ میں شرکت کریں اور اجتماع گا ہ میں دن بھر بیٹھ کر احادیث میں مذکورہ دونوں وقت بارگاہ صمدیت میں توبہ واستغفار کریں اور دعائیں مانگیں۔
 

No comments:

Post a Comment