مالیگاﺅں اجتماع میں مولاناسیدمحمد امین القادری صاحب کے خطابات کے عناوین
ہر مومن بندے کے لیے جو اللہ کے پاس ابدی نعمتیں اور سر مدی راحتیں ہیں ان کو حاصل کرنے کے لیے دنیا کے سامانِ عیش وعشرت سے دستبردار ہو جانے کو زہد و قناعت کہتے ہیں۔اور اس دشوار ترین راہ کے مسافر کو زاہد و قانع کہا جاتا ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ارشاداتِ عالیہ کے ذریعے دنیا کی بے ثباتی واضح کی، آخرت طلبی کاجذبہ اُبھارا اور مال و دولت سے بے نیازی، اسبابِ دنیا سے بے پروائی، فقرو فاقہ اور زہد و قناعت کاعملی نمونہ پیش کیا۔ ایسی ہی منفرد وبے مثال داستانوں پر مشتمل ،حقائق وقرائن کی روشنی میں،مستند کتابوں کے حوالوں کے ساتھ ایک تاریخ ساز خطاب بعنوان ”اسلامی بیٹیوں کی داستان زہد وقناعت “پر مالیگاﺅں کے ہر دلعزیز عالم باعمل مولانا سید محمدامین القادری صاحب (نگراں سنّی دعوت اسلامی)مالیگاﺅ ں میں منعقد ہونے والے دو روزہ اجتماع کے پہلے دن یکم مارچ بروز جمعرات کوخواتین اسلام سے خطاب فرمائیں گے جب کہ2مارچ بروز جمعہ کو حضرت موصوف ”کامیاب مومن کی صفات“پر مردوں سے خطاب فرمائیں گے۔
ایمان والے بندوں میںمخصوص اوصاف ،خصائص اور صفتوں کا ہونا ضروری ہیں ، بغیر اس کے کوئی بھی شخص کامیاب نہیں ہو سکتا۔اللہ رب العزت نے قرآن مقدس میں کامیابی کی متعدد علامتیں بیان فرمائی ہے،دور جدید کا ہر انسان اپنے اپنے اعتبار سے مختلف شعبوں میں کامیابی کا خواہش مند ہے،ایسے میں ضروری ہوجاتا ہے کہ مومن بندے اپنی کامیابی کا راستہ قرآن واحادیث کی روشنی میں تلاش کریں،اس لیے نبض انسانی اور حالات زمانہ کی رعایت کرتے ہوئے انتہائی مفید معلومات مولاناموصوف دوسرے خطاب کے ذریعے عوام کے گوش وگذار کرنے والے ہیں۔محبین ،متعلقین اور علم دوست افراد سے گذارش ہے کہ اجتماع میں ہونے والے دونوں دل نشین خطابات کی تشہیر کریں اور دوست واحباب کے ساتھ کثیر تعداد میں شرکت فرماکر حصول علم دین کا فیضان حاصل کریں۔

Masha Allah
ReplyDeleteAllah paak apne habib sallallahu alaihi wa alihi wa sallam ke sadqe kamyabi ata farmaye.. Aameen