تحریک سنی دعوت اسلامی کے لیے حضرت مفکر اسلام کے حوصلہ افزا کلمات - SDI MALEGAON

Latest

BANNER 728X90

Monday, 19 February 2018

تحریک سنی دعوت اسلامی کے لیے حضرت مفکر اسلام کے حوصلہ افزا کلمات

تحریک سنی دعوت اسلامی کے لیے حضرت مفکر اسلام کے حوصلہ افزا کلمات 

    حضرت مفکر اسلام علامہ قمرالزماں خاں اعظمی صاحب سواد اعظم اہلسنّت وجماعت کی عالمگیر تحریک ”سنّی دعوت اسلامی“ کے اثرات وخدمات کا مشاہدہ کرنے بعد کس قدر ہمت افزا کلمات ارشاد فرمائے ہیں:
    ”ابھی توآپ نے کام کاآغاز کیاہے اور اللہ اکبر!یہ جم غفیر ہے۔دوسروں کا کام آج کا نہیں پچاس سال پرانا ہے۔پچاس سال میں تو آپ کے بینرکے نیچے ان شآءاللہ پورا ہندوستان ہوگا۔اگر آپ کا اخلاق رہا،آپ کی محبت رہی،پوری دنیاہوگی۔(خطبات مفکر اسلام ،جلد اول،ص 145)
پیغام اعظمی نامی خطاب میں حضور مفکر اسلام امیر محترم کی خدمات کے اعتراف کے ساتھ سنّی دعوت اسلامی میں شمولیت کی دعوت کس حسین پیرائے میں دے رہے ہیں:
 ”میں سلام کرتاہوں حضرت مولاناقاری شاکر کی خدمات کواور ان کی تحریک کو اور ان کی تعمیر کو ان کی انسان سازی کو اور نوجوانوںپر ان کے اثرات کو۔میں آپ سے استدعاکرتاہوں کہ صرف سن کر مت چلے جائیے گا بلکہ کام کا طریقہ یہ ہے کہ سنّی دعوت اسلامی کے باضابطہ رکن بن جائیے،اپنے بچوں اور نوجوانوں کو شامل کیجئے اس تحریک میں اور اس تحریک کو عالمگیر تحریک بنادیجئے۔“(خطبات اعظمی نمبر1،بیان نمبر15)
    عالمی اجتماع میں دوران تقریر مفکر اسلام کایہ جملہ بھی ملاحظہ فرمائیں جس میں مفکر اسلام جیسے عالمی خطیب امیر تحریک کو اپناامیر تسلیم کرتے ہیں:
    ”میراامیر Bycycle(سائیکل)پر چلتا ہے ،ڈھائی سوگز کے مکان میں رہتاہے،اور جب وہ آواز دیتا ہے تو ڈھاٹیں مارتاہوا سمندرموجود ہے۔“(عالمی اجتماع،2010ئ)
اس جملے سے جہاں مفکراسلام کی سنّی دعوت اسلامی سے کلّی وابستگی کا علم ہوتاہے وہیںپوری دنیامیں امیر تحریک کے اثرات کا یقین بھی ہوتاہے۔ساتھ ہی علامہ قمرالزماں اعظمی جیسی مہتم بالشان شخصیت کی عاجزی و انکساری بھی مترشح ہوتی ہے کہ باوجود اس قدر اعلیٰ اوصاف کے وہ مولاناشاکر علی نوری صاحب کو محض آپ کی ہمہ گیر دعوتی سرگرمیوں کے سبب اپناامیر فرمارہے ہیں ۔
    اہلیان مالیگاﺅں کے لیے پُر مسرت خبر ہے کہ 1اور 2مارچ 2018ءکو مالیگاﺅں میں سنّی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والے دو روزہ اجتماع میں مذہب اسلام کی دونوں مذکورہ شخصیات یعنی سیاح ویورپ وایشیا مفکر اسلام حضرت علامہ قمرالزماں خاں اعظمی مصباحی صاحب اور داعی کبیر حضرت علامہ محمد شاکر نوری صاحب مالیگاﺅں تشریف لارہے ہیں ۔ اجتماع میں حضرت مفکر اسلام ”قرآن کا انسان“ اور حضرت علامہ محمد شاکر نوری صاحب”فکر اُمت “جیسے اہم اور حساس عناوین پر خطاب فرمائیں گے۔ارباب علم ودانش سے التماس ہے کہ ان علمی،فکری ،اصلاحی اور انقلابی خطابات کی تشہیر خود بھی کریں اور دوست واحباب کے ساتھ کثیر تعداد میں شرکت کریں۔

No comments:

Post a Comment