داعی کبیر حضرت مولانامحمدشاکرنوری رضوی:دینی وعلمی خدمات - SDI MALEGAON

Latest

BANNER 728X90

Thursday, 22 February 2018

داعی کبیر حضرت مولانامحمدشاکرنوری رضوی:دینی وعلمی خدمات

داعی کبیر حضرت مولانامحمدشاکرنوری رضوی:دینی وعلمی خدمات

از:عطاءالرحمن نوری ،مالیگاﺅں(MA,B.Ed,MH-SET,Journalist)
داعی کبیرحضرت مولانامحمد شاکر علی نوری دام ظلہ (امیر سنّی دعوت اسلامی)کی حیات کا ہر گوشہ اورہر پہلوتابندہ وتابناک ہے۔مختلف اعتبار سے حضرت مولانامحمد شاکر علی نوری کی حیات نمایاںاور گوناگوں خصوصیات کی حامل ہیں۔دین پر استقامت ،شریعت مطہرہ پر ثابت قدمی،علم میں اعلیٰ مقام،فن خطابت میں مہارت اورتصنیف وتالیف میں دسترس وغیرہ غرضیکہ ہر پہلو اچھوتااور منفرد ہے۔ لیکن ان تمام خوبیوں پر مستزاد سب سے عظیم صفت جوآپ میں نمایاںوہ ہے ”دعوت وتبلیغ کی تڑپ“ - اور اس میدان میں آپ نے جوخصوص و امتیاز حاصل کیا وہ بہت کم لوگوں کو میسرآتاہے۔ یہی وہ نمایاں و صف ہے جسے دیکھ کر حضور مفکر اسلام نے آپ کو ”داعی کبیر “کا عظیم لقب عطاکیا۔آپ کی حیات میں ہر جگہ داعیانہ تڑپ ،تبلیغی بصیرت ، قوت اجتہادی اور مشن رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تکمیل کے لیے بے پناہ جدوجہد کے نمونے ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں ۔ بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ سنّی دعوت اسلامی کی سربراہی کرتے ہوئے پورے چھبیس سال آپ کی دیدہ وری ، تبلیغی بصیرت اور قائدانہ صلاحیت کا عظیم شاہکار ہے تو غلط نہ ہوگا۔ہر پانچ سالوں پر دی رائیل اسلامک اسٹراٹے جک اسٹڈی سینٹر(جارڈن)پوری دنیامیں اثرورسوخ رکھنے والے پانچ سو مسلم افراد پر مشتمل سروے رپورٹ پیش کررہاہے۔۹۰۰۲ءسے۷۱۰۲ءتک کی سروے رپورٹ میں مولاناموصوف کانام مسلسل آرہاہے۔اس سروے رپورٹ کے مطابق وادی نور،آزاد میدان ممبئی میں سنّی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا عالمی سالانہ اجتماع ہندوستان کا سب سے بڑا دعوتی وتربیتی اجتماع ہے۔آپ کو خانہ ¿ کعبہ میںنماز اداکرنے کا شرف بھی حاصل ہے۔مولانا شاکر علی نوری نے اپنے اصلاحی کاموں کی بدولت دنیا بھر میں شہرت پائی، آپ مخلص داعی، کامیاب مصلح اور اہل سنت کے عظیم عالم دین ہیں۔
تقریباً 50 سے زائد مختلف موضوعات پر آپ کی تصنیفات کا گراں قدر ذخیرہ موجود ہے ۔مولاناموصوف دنیابھر میں ۱۱۱مدارس کے قیام کا عزم رکھتے ہیںاورالحمداللہ آپ کو اس مقصد میں مسلسل کامیابی بھی ملتی جارہی ہیں۔میدان دعوت وتبلیغ میںحضرت مولانامحمد شاکر علی نوری صاحب کی صلاحیت،دینی خدمات اور اثرات اپنی جگہ،آپ کے تربیت یافتہ مبلغین میں مہارت کا یہ حال کہ آج خصوصیت سے برصغیر اور دنیاکے مختلف علاقوں میںتحریک سنّی دعوت اسلامی کے ذریعے آپ کے تربیت یافتہ علما،حفاظ اور مبلغین کی ایک بڑی ٹیم دینی ،اصلاحی،ملی اور رفاہی خدمات انجام دے رہی ہیں۔آپ کے شاگردوں اور فیض یافتگان میں کئی ایک ایسے مفتیان، علما،حفاظ اور مبلغین ہیں جن کی مساعی جمیلہ سے کوئی ایک خطہ نہیں بلکہ گاﺅں کے گاﺅں، قصبوں اور شہروںکے مکینوں کے ایمان وعقیدے کو تحفظ ملاہے۔حضور قائد محترم خطابت و تقریرکے ساتھ ساتھ اپنی ہر مجلس میں تلقین ونصیحت فرمایا کرتے ہیں ۔آپ کی ہر مجلس بذات خود ایک تبلیغی ادارہ ہوا کرتی ہے ۔ آپ کی محفل میں زندگی او ربندگی کا سلیقہ عطا ہوتا ہے ۔ہزاروں بندگان خداآپ کے خطابات کی اثرآفرینی کے سبب شریعت اسلامیہ کی روشنی میں زندگی گزاررہے ہیں۔سچ ہی کہاہے کسی نے کہ ہر چیز اپنی اصل کی طرف لوٹتی ہے۔ہم نے اکثر لوگوں کو کہتے سنا ہے کہ مقرر تو بہت ہےں ،فکری گفتگوکرنے،اصلاحی بیانات کرنے والے وغیرہ مگرخطابت میںحضور امیر سنّی دعوت اسلامی جیسی اثرآفرینی ہر جگہ مفقودہے،ہم نے انہیں یہی کہاکہ یہاں لوگوں کے دلوں میں بات اس لیے اترتی ہے کیوں کہ یہاں بات دل سے نکلتی ہے
دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے
پر نہیں طاقت پرواز مگر رکھتی ہے
    حضرت موصوف اپنی تقریروں کے ذریعے حرارت ایمانی اور علم وعمل کا جذبہ بیدار کرتے ہیں۔آپ موقع ومحل کے اعتبار سے سادہ اور فصیح وبلیغ تقاریر فرماتے ہیں۔آپ جا بجا اپنی تقریروں میں قرآنی آیات کا کثرت سے استعمال کرتے ہیں۔آپ کے اندازخطابت کو دیکھ کر حضور مفکر اسلام حضرت علامہ قمرالزماں اعظمی صاحب جیسے عالمی شہرت یافتہ خطیب آپ کو خطیب اعظم،خطیب بے مثال اور خطیب منفردالمثال جیسے القابات سے نوازتے ہیں۔ مفکراسلام کی زبانی دیے گئے ان القابات سے حضور امیر سنّی دعوت اسلامی کے فن خطابت میں مہارت کا بخوبی اندازہ لگایاجاسکتا ہے۔بحمدہ تعالیٰ!حضرت علامہ محمد شاکر نوری صاحب شہر مالیگاﺅں تشریف لا رہے ہیں۔ 1مارچ اور 2مارچ2018ءکو تحریک سنّی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مالیگاﺅں میں 2 روزہ عظیم الشان اجتماع کا انعقاد ہو رہا ہے جس میں داعی کبیر بغرض خطابت تشریف لا رہے ہیں،آپ سے گذارش ہے کہ اس خبر کو شیئر کریں اور دوست واحباب کے ساتھ اجتماع میں شرکت کریں۔
٭٭٭
عطا ءالرحمن نوری(ایم اے،بی ایڈ، ایم ایچ سیٹ،جرنلسٹ)         مالیگاﺅں،ضلع ناسک ۔۳۰۲۳۲۴،مہاراشٹر(انڈیا)    موبائل نمبر:9270969026

No comments:

Post a Comment