مولانا سید محمد امین القادری صاحب کا سرزمین مالیگاﺅں سے بغداد معلی و دبئی تک سفرِخطابت - SDI MALEGAON

Latest

BANNER 728X90

Monday, 26 February 2018

مولانا سید محمد امین القادری صاحب کا سرزمین مالیگاﺅں سے بغداد معلی و دبئی تک سفرِخطابت

 مولانا سید محمد امین القادری صاحب کا سرزمین مالیگاﺅں سے بغداد معلی و دبئی تک سفرِخطابت


از:عطاءالرحمن نوری ،مالیگاﺅں(MA,B.Ed,MH-SET,Journalist)
    29مئی 1983ءکو مولاناسیدمحمد امین القادری صاحب کی ولادت ہوئی۔مشفق ومہربان والدین کے زیر سایہ تعلیم وتربیت حاصل کی۔مشیت نے ابتدائی عمر ہی سے ذہانت اورذکاوت کا وصف عطا فرمایاتھا۔اپنے زمانہ ¿ طالب علمی میں مورل ایجوکیشن کے پریڈ میں آپ اصلاحی باتیں پیش فرمایا کرتے تھے۔بچپن ہی سے دینی تعلیم کے شغف نے آپ کے دل میں قوم وملت کی ہمدردی کا احساس پیداکردیا تھا،چنانچہ 1994ءمیں آپ سواداعظم اہلسنّت وجماعت کی عالمگیر تحریک سنّی دعوت اسلامی سے منسلک ہوئے اور 1998ءمیں مرکز کی جانب سے نگراں نامزدہوئے۔رفتہ رفتہ آپ نے دینی مجلسوں میں بیان دینا شروع کیا۔مسجد گلشن رضاہڈکوکالونی میں منصب امامت پر فائز رہے۔بعد نماز مغرب مدرسہ بھی پڑھاتے تھے اورنماز جمعہ سے قبل خطاب بھی ۔آپ ہی کی تحریک پر اسی مسجد میں شب برا ¿ت کی مبارک شب میں تصور مدینہ میں دعاکااہتمام گذشتہ تئیس سالوں سے جاری ہے۔2001ءکے فساد میں کرفیوکے باوجود اس تسلسل میں ناگہ نہیں ہوا۔2006 ءکے بم بلاسٹ میں آپ نے کئی زخمیوں کواپنے ہاتھوںپر اٹھا کر نیافاران ہاسپٹل پہنچایا،دوائیوں اور خون کا انتظام کروایا۔ اکسائز ڈیوٹی کے نفاذ کے سبب شہر میں 24دنوں کے لیے کاروبار بند تھا،ایسے وقت میں آپ نے مضافاتی علاقوں میں ریلیف کا انتظام کروایا۔ متعدد شہروں میں آفات ارضی وسماوی پر بلا تفریق مذہب متاثرین تک امداد پہنچائی۔غرضیکہ جب ضرورت پیش آئی سنّت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کرتے ہوئے آپ نے ہر محاذ پر اصلاح وتذکیر کا کارنامہ انجام دیا اور جب ضرورت محسوس ہوئی یتیموں کے والی مصطفی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنّت پر عمل کرتے ہوئے مجبوروں اور بے کسوں کی فلاح وبہبود کے لیے متعدد رفاحی کام انجام دیئے۔
    یوں تو شہر مالیگاﺅں میں سنّی دعوت اسلامی کاقیام 1992-93ءمیں ہوچکاتھا۔قیام کے باوجود تحریک کو بقائے دوام واستحکام میں بے شمار دشواریوں کا سامنا تھا۔ اس ننھّے پودے کی آبیاری ونگرانی کی ذمہ داری مشیت خداوندی نے ایسے فرزند توحید کے نام لکھ دیاتھاجس نے للہیت،دربانیت،عشق خدا،ذوق اتباع سنت ، حب رسول ،دل سوزی ،بلند ہمتی،تازگی فکر،نور بصیرت،فراست ایمانی،حقیقت پسندی،اعتقاد صحیح،عمل صالح،وسعت قلب ونظراور اخلاص وایثار کی متاع گراں بہاسے تحریک کو بقاکی تابندگی عطاکی۔اس تحریک کے بینر تلے آپ کے کاموں کی ایک طویل فہرست ہے۔جس کا کچھ حصہ ادارہ شامنامہ نے ”آل رسول کی قیادت میں سنّی دعوت اسلامی کا 16سالہ تاریخی سفر“کے عنوان سے راقم کا مضمون 24نومبر2014ءکے شمارے میںشائع کیاہے۔آ پ کو سلسلہ عالیہ قادریہ شاذلیہ و رفاعیہ سے خلافت واجازت حاصل ہیں۔آپ نے لڑکوں کے لیے الجامعة القادریہ نجم العلوم،لڑکیوں کے لیے جامعہ عائشہ صدیقہ اور جامعہ خدیجة الکبریٰ جیسے دینی تعلیمی اداروں کاقیام فرمایا۔ عصری تعلیم کے حصول کے لیے حرا انگلش اسکول وتھ اسلامک اسٹڈیزقائم فرمایا۔تحریک سنّی دعوت اسلامی کے زیر انتظام آپ نے کئی مساجد تعمیر فرمائیں اور کئی مساجد آپ کے زیر اہتمام جاری ہیں۔ 2007ء میں مرکز کے قیام کے لیے سنّی جامع مسجد یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے قلب شہر میں بیس لاکھ کی خطیر رقم سے زمین خریدی جس کا تعمیری کام ہنوزجاری ہے۔مسلم وغیر مسلم کی اصلاح وتربیت کے لیے تربیتی سینٹر کا قیام فرمایاہے۔ تقریر کے ساتھ تحریری میدان میں بھی آپ کی قلمی نگارشات موجود ہیں۔
    شہر مالیگاﺅں میں سب سے زیادہ اجتماعات واجلاس منعقد کرنے کا اعزاز بھی سنّی دعوت اسلامی ہی کو حاصل ہے۔ان اجتماعات میں وقت کی مقتدر،جید علمائے کرام اور خانقاہوں کے سجادگان اورشہزادگان کی آمد ہوتی رہی ہیں۔بلکہ بعض شخصیات ایسی ہیںجن کی مالیگاﺅں میں پہلی مرتبہ آمد تحریک کے اجتماع میں ہوئی ۔ان بزرگوں کی دعاﺅں کے صدقے خود مولاناسید محمد امین القادری صاحب کی خطابت کا غلغلہ پورے ہندوستان میں محسوس کیاجارہا ہے۔ خطابت کا یہ سلسلہ مالیگاﺅں کے دھرتی سے بلند ہوااور اس کی دمک اب بیرون ممالک میں بھی سنی جارہی ہے۔دبئی اجلاس میں آپ کو دو مرتبہ بغرض خطابت مدعوکیاگیاہے۔سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ نے کرم فرماکر بغداد معلی کی قادریہ مسجد میں آپ کو خطابت کا شرف عطا فرمایا۔ملک کے طول وعرض میں منعقد ہونے والے اجلاس ،کانفرنسوں اور اجتماعات میں آپ اپنی اصلاحی،علمی اور فکری خطابت کے ذریعے اصلاح امت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔کل تک کسے معلوم تھا کہ بادشاہ خان نگر کا یہ جیالاسپوت پوری دنیامیں اسلامی مبلغ کی حیثیت سے متعارف ہوکر دین متین کی ایسی خدمات انجام دے گا اور اپنے شہر کا نام روشن کرے گا۔اللہ پاک آپ کوعمر خضرعطافرمائے ۔
٭٭٭
عطا ءالرحمن نوری(ایم اے،بی ایڈ، ایم ایچ سیٹ،جرنلسٹ)         مالیگاﺅں،ضلع ناسک ۔۳۰۲۳۲۴،مہاراشٹر(انڈیا)    موبائل نمبر:9270969026

3 comments:

  1. This comment has been removed by the author.

    ReplyDelete
  2. MaMas Allah, kiya hamein bairoon mulk me huwi taqareer mil sakti hain.link ho to send kijiki

    ReplyDelete